سید محسن نقوی نے یقین دلایا کہ مدارس و مساجدِ اہلسنّت کے امور میں حکومت قطعاً کوئی دخل نہیں دے گی اور متاثرین، مجروحین اور شہداء کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے علمائے اہل سنت کو مدارس اور مساجدِ کے امور میں مداخلت نہ کرنے اور پاکستان بھر میں سیل کی گئی مساجد کھولنے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اسلام آباد سے کراچی پہنچے اور مفتی منیب الرحمٰن کی رہائش گاہ پر علمائے اہلسنّت سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن بھی تھے۔ علماء میں علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان امجد نعمانی، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے۔ ترجمان مفتی عبد الرزاق نقشبندی کے مطابق ملاقات میں سانحۂ مرید کے اور اس کے بعد رونما ہونے والے واقعات و مسائل پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

علماء نے متعدد مسائل پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے ٹھنڈے دل سے علماء کے موقف کو سنا اور تمام مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا اور طے کیا کہ اس کیلئے ایک تفصیلی نشست اسلام آباد میں منعقد ہوگی اور تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مدارس و مساجدِ اہلسنّت کے امور میں حکومت قطعاً کوئی دخل نہیں دے گی اور متاثرین، مجروحین اور شہداء کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کیلئے ہر وقت دستیاب ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید محسن نقوی وزیر داخلہ

پڑھیں:

ٹی ایل پی کی سیل شدہ مساجد کھولنے، بیگناہ کارکنوں کو رہا کرنے پر اتفاق

مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، طے پایا ہے کہ تنظیمات اہلسنت بیگناہ افراد کی فہرست مہیا کریگی۔ مذاکرات میں تنظیمات اہل سنت نے ملک میں امن وامان کی فضا ہموار کرنے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تنظیمات اہل سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان ہونیوالے اہم مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے اور آئندہ کوئی مسجد سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کوفوری رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، طے پایا ہے کہ تنظیمات اہلسنت بیگناہ افراد کی فہرست مہیا کریگی۔ مذاکرات میں تنظیمات اہلسنت نے ملک میں امن وامان کی فضا ہموار کرنے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مذاکرات میں مذہبی اور قومی مسائل پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تنظیمات اہلسنت کے وفد کی قیادت پیر زادہ محمد امین قادری نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، پیر عبدالخالق قادری، میر آصف اکبر اور مفتی کریم خان شامل تھے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے اعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے مفتی منیب کی ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات؛ مدارس ومساجد امورمیں دخل نہ دینے کی حکومتی یقین دھانی
  • مدارس اور مساجد کے معاملات میں حکومتی مداخلت نہیں ہوگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی علمائے اہلسنت کو یقین دہانی
  • حکومت مدارس و مساجد کے امور میں دخل اندازی نہیں کرے گی، وزیر داخلہ کی علمائےاہلسنت کو یقین دہانی
  • مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی: محسن نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات؛ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
  • ٹی ایل پی کی سیل شدہ مساجد کھولنے، بیگناہ کارکنوں کو رہا کرنے پر اتفاق
  • علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق
  • پیپلز پارٹی اہم اتحادی اعتماد میں لیں گے، محسن نقوی کی بلاول کو یقین دہانی