پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
لاہور میں پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے۔ 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں عاصم، وقاص،احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ہیں۔ خواتین ملزمان لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتی تھیں۔ خواتین ملزمان دوستی کے بعد بہانے سے لڑکوں کو مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی تھیں۔ خواتین ملزمان فلیٹ پر پہلے سے موجود ساتھیوں سے مل کر تشدد کرتیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان دوران تشدد لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بناتے اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ رقم نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔ ملزمان اب تک 50 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار کرچکے تھے۔
ملزمان سے 7 موبائل فون، ہتھکڑی، پستول، 55 ہزار نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتاریاں سوشل میڈیا، موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہنی ٹریپ
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔