پی ٹی آئی رہنما کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے اپنا آئینی کردار ادا کیا، پوری اپوزیشن کی طرف سے آپ کے شکرگذار ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قاسم رونجھو کے استعفی سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفی دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر الیکشن ہوگیا، نئے سینیٹر آگئے، ثانیہ نشتر کے استعفی کے باوجود سیٹ خالی نہیں کی گئی۔
مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست انتقال کے بعد منظور
شبلی فراز نے کہا کہ جس صوبہ میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے وہاں سینیٹ الیکشنز نہیں کرائے جا رہے، یہ ایوان نامکمل ہے، بتایا جائے کے پی میں سینیٹ الیکشنز کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے اپنا آئینی کردار ادا کیا، پوری اپوزیشن کی طرف سے آپ کے شکرگذار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذلت ایک رکن کی ہو، پورے ایوان کی زلت ہوتی ہے، آپ نے بائیکاٹ کرکے بھی ہمت دکھائی، اعجاز چوہدری کو قانون کے مطابق ایوان میں لایا جائے، ہماری اصل ڈیمانڈ وہی ہے اعجاز چوہدری کو لایا جائے۔
لاہور : نشتر ٹائون کی رجسٹری برانچ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی
خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے تین سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا جبکہ جنرل نشست پر منتخب ہونے والے چوتھے سینیٹر مراد سعید تاحال روپوش ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں تین سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ نے نئے ممبران سے حلف لیا۔
تینوں سینیٹرز کا تعلق پی آئی سے ہے اور حلف اٹھانے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی شامل ہیں۔
تینیوں سینیٹرز کے حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، جن میں سے 6 پی ٹی آئی جبکہ 5 اپوزیشن کے امیدوار تھے۔
جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی برس سے روپوش رہنما مراد سعید بھی شامل ہیں۔