عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں نکاح نامہ غلط قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیدیا۔
عدالت نے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔
نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے۔
واضح رہے کہ دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، دونوں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے۔
عدالت نے دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا تھا۔ شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔ دعا زہرا نے اپنے والد کے زریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قرار دینے کی درخواست عدالت نے دعا زہرا نکاح نامہ
پڑھیں:
26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
---فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل ملک نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی تھی، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپیل خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج علیمہ خان کی جانب سے میں عدالت میں پیش ہوا اور درخواست دائر کی، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل حکام وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہے، عدالت کو بتایا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تاحال سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہوسکی، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وکالت نامے پر دستخط کروا کر کل رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
وکیل فیصل ملک نے گفتگو میں کہا کہ 26 نومبر کے کیسز کا ہمیں یہی پتہ ہے کہ 20 اگست کو سماعت ہونا تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قبل از وقت سماعت کی درخواست دائر کر کے منظور کی گئی، قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔