زلزلہ 2005 کو 20 برس گزرنے کے بعد مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
زلزلہ 2005 کو 20 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقے پلیٹ کے مقام سے 2 لاشیں ملی ہیں، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید لاشیں ملنے کا بھی امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹایا جارہا تھا تو اس دوران لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کونسلر محمود بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ 2005 کے موقع پر پلیٹ میں موجود ایک بڑی عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس میں رہائش پذیر کئی طلبا ملبے تلے دب گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر ملنے والی لاشیں ورثا کے سپرد کی جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں زلزلہ کشمیر: سوگوار ماں کی کیفیت جب بچہ ملبے سے ہنستا کھیلتا نکل آیا
دوسری جانب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریڈ کریسنٹ کے یاسر جوش نے کہاکہ 2005 کے زلزلے کے موقع پر ریڈکراس نے یہاں پر بہت سی لاشیں دفنائی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دارالحکومت ڈی این اے زلزلہ 2005 لاشیں برآمد مظفرآباد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دارالحکومت ڈی این اے زلزلہ 2005 لاشیں برآمد وی نیوز لاشیں برآمد زلزلہ 2005
پڑھیں:
افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔