وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعللان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف
سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے زکوٰۃ مستحقین کو محکمے کی جانب سے سالانہ 30 کروڑ روپے تقسیم کیے جاتے ہیں، جبکہ محکمے پر سالانہ ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کے لیے 80 گاڑیاں ہیں، اور گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے مستحقین زکوٰۃ کو رقم تقسیم کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں زکوٰۃ اور صدقات کا حقدار کون ہے؟ کیا آپ زکوٰۃ کی رقم سے لوگوں کو سحر و افطار کرا سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق بھی چیئرمین زکوٰۃ سمیت دیگر عہدیداروں کی تنخواہیں و مراعات ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان محکمہ زکوٰۃ ختم میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان محکمہ زکو ۃ ختم میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز سرفراز بگٹی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی تاریخ کا اعلان خیبرپختونخوا جلسہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز