ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزیدکسی خوارج کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ٹانک میں ایس پی
پڑھیں:
کٹھوعہ، راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے راجباغ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔