پی ٹی آئی رہنماوں ودیگر کیخلاف 9 مئی کے کیسزمیں سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی رہنماوں ودیگر کیخلاف 9 مئی کے کیسزمیں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی اور سماعت15 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری و دیگر نامزد ہیں جبکہ اسد عمر کیجانب سے دائر بریت کی درخواست پر دلائل ہوناتھے جو نہ ہوسکے، گذشتہ پیشی پر عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔پی ٹی آئی رہنماوں پر دفعہ 144 کی خلاف کی دفعات کے تحت تھانہ ترنول میں 2 مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔..? سابق صدرِ عارف علوی بھی بول پڑے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔ عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔