پنجاب میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ورکروں کو کم از کم 37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا، جبکہ سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دیا۔
لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکریننگ کے لیے مریم نواز ویلنس سینٹر قائم کیے جائیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا جائے گا۔
لاہور کے ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈز پر مشتمل رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا جبکہ رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لیبر قوانین میں ترامیم کی ہدایت جاری کر دی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر سے مشاورتی اجلاس میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جامع پلان طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں اور اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کر سکتے۔ ہم پنجاب کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو۔ مزدوروں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مزدوروں کی فلاح و بہبود کے کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات زراعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیشرفت ہے، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مریم نواز شریف نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔