چین، 2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
چین، 2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں پائیدار اور صحت مند معیشت کو فروغ دیتے ہوئے چینی حکومت نے دفاعی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔
.
قومی دفاعی صلاحیت اور اقتصادی طاقت میں بیک وقت بہتری کا عمل جاری ہے ۔ 2025 میں، قومی عام عوامی بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے گئے ہیں جو کہ سال بہ سال 7.2 فیصد کا اضافہ ہے۔
واضح رہے کہ چین اقوام متحدہ کے فوجی اخراجات کے شفافیت کے نظام میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے اور بجٹ کا حجم، ڈھانچہ اور بنیادی استعمال صاف اور شفاف ہے ۔ امریکہ جیسی فوجی طاقتوں کے مقابلے میں چین کے قومی دفاعی اخراجات خواہ وہ جی ڈی پی یا قومی مالیاتی اخراجات کے تناسب کے لحاظ سے ہوں یا فی کس قومی اور فی کس فوجی اہلکاروں کے حساب سے ہوں ،نسبتا کم ہیں ۔
تائیوان کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور چین اس پر کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے ہمیشہ قومی وحدت کا دفاع کیا ہے اور حالیہ برسوں میں جزیرے پر گشت اور فوجی ڈیٹرنس معمول ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ “تائیوان کی علیحدگی” کے عناصر جتنی زیادہ پریشانی پیدا کریں گے ان کی گردنوں میں رسی اتنی ہی سخت اور ان کے سروں پر تلوار اتنی ہی تیز ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز لبریشن آرمی قومی دفاعی
پڑھیں:
دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا
دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا، تجزیہ کاروں نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کی۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے، پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلو میٹر اندر ہوا۔
پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوسترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو 2019 میں ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا تھا، اب بسکٹ بھی کھلائیں گے۔
آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں واضح کیا تھا کہ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
بریگیڈیر ریٹائرڈ راشد ولی نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی، سوشل میڈیا پر حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام دھرا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا بھی ہرزہ سرائی کر رہا ہے، بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوا تو بالاکوٹ کی طرح سبکی اٹھانا پڑے گی۔