وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد؛ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد کا معاملہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا، واقعہ 23 فروری 2025 کو پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا، ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
خاتون کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا، ہمارے بیگ چھین لیے گئے، جن میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا بھی موجود تھا۔
متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں،۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی نے اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں ؟مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔