ٹیکنالوجی فروغ، ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوان کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور دیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ 3 لاکھ نوجوانوں کی ٹریننگ سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے وفد نے شرکت کی، اس دوران نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کےلیے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کےلیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا اہم کردارہے، حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کےلیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے اور ٹریننگ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دوسری طرف شہباز شریف سے اراکین قومی اور پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کی اور متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔