مارک کارنے حکمران جماعت کے نئے رہنما منتخب، جلد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی حکمران جماعت نے مارک کارنے کو اپنا نیا رہنما منتخب کرلیا، وہ آئندہ دنوں وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جگہ لیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنے کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا۔مارک کارنے آئندہ دنوں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے۔مارک کارنے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ،کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے، امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ جنوری میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو مارک کارنے
پڑھیں:
متنازعہ کینالز منصوبہ، کام بند ہونے پر پیپلزپارٹی کا 3 دن جشن منانے کا اعلان
آج وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، جب کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی جو بلایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ کینالز کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر میں 3 دن تک اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان متنازعہ کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل 3 دن ضلعی اور تحصیل سطح پر کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے مؤقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ متنازعہ کینالوں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔
صدر پیپلزپارٹی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ سی سی آئی میں بھی سندھ کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازعہ کینالوں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، جب کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی جو بلایا جارہا ہے۔