پاکستان سے تعلق رکھنے والے موسیٰ حراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستان سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم موسیٰ حراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
وہ اس اہم عہدے کے لیے منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔
ان سے پہلے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سمیت احمد نواز اور اسرار خان کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا اعزاز: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب
آکسفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کے مضمون میں ماسٹرز کرنے والے موسیٰ حراج پاکستان کے سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات حراج کے صاحبزادے ہیں۔
موسیٰ حراج کو یونین کی حالیہ سالوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب کیا گیا ہے اور میں اس کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا انتخاب نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے ہر ایک طالب علم کو یہ پیغام دے گا کہ وہ بھی بڑے خواب دیکھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونین کا شمار دنیا کے سب سے اہم اسٹوڈنٹس یونین میں ہوتا ہے جہاں دنیا کی اہم شخصیات مختلف موضوعات پر بحث ومباحثوں میں حصہ لیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آکسفورڈ یونین موسیٰ حراج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا کسفورڈ یونین ا کسفورڈ یونین یونین کے صدر
پڑھیں:
پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں بغاوتیں جاری ہیں۔ چھتیس گڑھ، منی پور اور ناگا لینڈ میں دہلی حکومت کے خلاف بغاوت جاری ہے، بھارت میں کئی ریاستیں اور لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جارہا ہے یہ اس کے خلاف بغاوت ہے۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے،بے گناہ لوگ اس قسم کی جنگوں میں نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان ہے۔ ہمارے پاس تو بھارت کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں جو ہم دے بھی چکے ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ پاکستان میں جہاں جہاں بھی خلفشار ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پہلگام حملہ چھتیس گڑھ خواجہ آصف کشمیر منی پور ناگالینڈ وزیر دفاع