مدھیہ پردیش (نیوزڈیسک) بھارت نوجوان نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ للت پاٹیدار نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق للت پاٹیدار کے چہرے پر فی سینٹی میٹر 201.

72 بال ہیں، اس کا چہرا 95 فیصد سے زیادہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے، للت پاٹیدار کے چہرے پر بے تحاشہ بالوں کی افزائش کی وجہ بیماری ’ویروولف سینڈروم‘ (werewolf syndrome) ہے۔

بھارتی نوجوان کو لاحق یہ بیماری بہت کم افراد کو متاثر کرتی ہے، اس بیماری کو ’ہائپر ٹرائیکوسس‘ بھی کہا جاتا ہے جس کے دنیا بھر سے صرف 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

للٹ پاٹیدار کا کہنا ہے کہ میرے چہرے پر غیر معمولی بالوں کی افزائش کے سبب اکثر اوقات افراد میرے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہیں کرتے، کچھ لوگ مجھ سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں جبکہ کچھ مجھ سے بات کرنا تک پسند نہیں کرتے۔
نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد،عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کا نکاح درست قرار دیدیا

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

دادو کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری

—فائل فوٹو

دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کے قریب دادو کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق  نوجوان درگاہ سعیدی موسانی سے واپسی پر نہاتے ہوئے دادو کینال میں ڈوبے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز نے ہیلی کاپٹر سے جلتے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
  • پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
  • حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ آسٹریلیا کو لارڈز میں پریکٹس سے منع کردیا گیا
  • بھارت میں کووڈ ایکٹیو کیسز کی تعداد 6000 سے زیادہ ہوگئی، وزارت صحت کی ایڈوائزری
  • مریم نواز خود متحرک! عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز خود متحرک، عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم
  • میہڑ:دادو کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 18 گھنٹے بعد نکال لی گئی
  • رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی
  • دادو کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری