گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے توہین عدالت کیس کے ملزم خورشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر پر پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق مدعی نے ایف آئی اے اتھارٹیز سے مل کردرخواست گزار کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ درخواست گزار مقدمے کا نامزدملزم نہیں اس کو10ماہ بعد کیس میں ملوث کیا گیا۔ریکارڈ کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم سے برآمد موبائل فون سے گستاخانہ مواد بذریعہ واٹس ایپ بھجوایا گیا۔ ٹیکنیکل تجزیے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے گستاخانہ خاکے، گرافکس اور تصاویر شیئر کی گئیں۔
تحریری فیصلے کے مطابق ٹیکنیکل تجزیے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ توہین رسالت، توہین اہل بیعت اور توہین قرآن کا مواد شیئر کیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جس موبائل فون سے گستاخانہ مواد شیئر کیا گیا وہ ملزم کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ ٹیکنیکل اینالسز رپورٹ بظاہر درخواست گزار کا جرم میں ملوث ہونا ثابت کرتی ہے۔ ضمانت کیس میں دی گئی عدالتی آبزرویشنز ٹرائل کورٹ میں کیس پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔ کیس کے میرٹس پر جائے بغیر عدالت سمجھتی ہے کہ اس مرحلے پر ملزم ضمانت کا حقدار نہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گستاخانہ مواد درخواست گزار پر پیکا ایکٹ کی درخواست کے مطابق کے تحت
پڑھیں:
ہزاروں ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ‘ قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب کورٹ کراچی میں ساڑھے17ہزار ایکڑزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاریفرنس ،سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ ملک ریاض، احمد علی ریاض، فیصل سرور قریشی سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اداروں کولکھے گئے خطوط کے جواب کا انتظار ہے، خطوط کے جواب ملنے پر ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا جائیگا۔ عدالت نے مفرور ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست مستردکی جائے، ملزمان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کی جائے، ملزم طفیل خاصخیلی، میر محمدگھارو اور دیگر نے ای سی ایل پر اعتراض جمع کرادیا۔