کڑوروں روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
54 کروڑ روپے کی خورد برد کے مقدمے میں بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کے فراڈ کرنے کے مقدمے میں ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
تفتیشی افسر کے مطابق فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے، ایف آئی اے نے ڈیفنس فیز6 میں شوبز اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مارا۔ گرفتار ملزم 54 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ میں ملوث ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ حسین کے
پڑھیں:
تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔