عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں تین روز پہلے ہی وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حنیف عباسی
پڑھیں:
لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔
مزید :