پاکستان اسپورٹس بورڈ اور نیٹ بال فیڈریشن آمنے سامنے، فیڈریشن کا وضاحتی خط کے جواب پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور نیٹ بال فیڈریشن میں میچ پڑ گیا۔ وضاحتی خط کے جواب میں نیٹ بال فیڈریشن کا بھی سخت ردعمل سامنے آگیا۔
نیٹ بال فیڈریشن نے کوریا میں قومی گرلز ٹیم کی پہلی پوزیشن پر حوصلہ افزائی کے لیے خط لکھا تھا، جس کے جواب میں پی ایس بی نے بھی وضاحتی خط لکھ دیا۔
پی ایس بی کے مطابق اس مبینہ کامیابی کو بنیاد بنا کر پی این ایف نے 2024 کی کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت نقد انعامات کے لیے درخواست دی جس کے نتیجے میں مختلف حکومتی سطحوں پر تعریفی اقدامات اور فوائد بھی حاصل کیے گئے۔
نوٹس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اس بابت مکمل تحریری وضاحت پیش کرے۔ بصورت دیگر، معاملہ مجاز حکام کے سامنے کارروائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیٹ بال فیڈریشن کے چییئرمین مدثررزاق ارائیں نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح کیا ہےکہ شاید اسپورٹس بورڈ حکام کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ایشین نیٹ بال کی صدر نے خود پہلی پوزیشن پر پاکستانی ٹیم کو میڈلز پہنائے تھے، اس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پی ایس بی نے کوئی گرانٹ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ میرے اس بیان کا شاید پی ایس بی کو غصہ ہو، جس کو جواز بناکر یہ خط لکھا گیا، ہم جلد اس بارے میں پریس کانفرنس کرکے تمام حقائق سامنے لائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیٹ بال فیڈریشن پی ایس بی کے لیے
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔