میڈیا کا گلا دبایا جارہا، امن وامان کی خراب صورتحال ہے: پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلا دبایا جارہا، امن وامان کی خراب صورتحال ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹرگوہرکے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارڈرپرپٹرول کی سمگلنگ ہورہی ہے کون ذمہ دارہے؟انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کا گلا دبایا جارہا ہے، کسان رل گیا ہے،ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ صدر پاکستان کا خطاب ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا، صدر اپوزیشن چیمبرز سے ہوکر گزرے اور نہ ہی تمام اکائیوں کو متحد کرنے والا خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری پوری قوم کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے میں ناکام رہے، ان کی تقریر میں نے نہیں سنی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دریں اثنا صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی بغیر کسی بھی ڈیل کے ہونی ہے، میں بات پر قائم ہوں کہ عمران خان کو تین سے چار ماہ میں باہر آتا دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار میں سے ایک ماہ نکال دیں 3 رہ گئے ہیں بانی پی ٹی آئی اگلے تین ماہ میں جیل سے باہر ہوں گے۔
جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔