پی آئی اے کا لاہور اور شمالی علاقہ جات کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے شمالی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے کے مطابق لاہور گلگت روٹ پر ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ لاہور سے اسکردو پروازیں جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔
ایئر لائن نے ان روٹس پر ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
برطانیہ کے لیے فلائٹس
دوسری جانب پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے لیے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو استعمال کرنے کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔
قومی ایئر لائن انتظامیہ پرامید ہے کہ برطانوی حکومت جلد ہی اس کے آپریشنز پر عائد پابندی اٹھا لے گی۔
برطانیہ کا محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا آڈٹ مکی سے پہلے مکمل کر لے گا۔
مزیدپڑھیں:گلوکارہ سننداشرما کو ہراساں کرنے پر معروف میوزک پروڈیوسر گرفتار
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی