Islam Times:
2026-07-24@14:36:02 GMT

صدر مملکت کا پارلیمان سے خطاب تاریخی ہے، سعدیہ دانش

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

صدر مملکت کا پارلیمان سے خطاب تاریخی ہے، سعدیہ دانش

ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ملکی ترقی، معاشی خوشحالی، مستحکم سیاسی ڈھانچہ، علاقائی مساوات اور ملک میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے اور سیکیورٹی میں بہتری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔  اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پارلیمان سے صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب تاریخی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ملکی ترقی، معاشی خوشحالی، مستحکم سیاسی ڈھانچہ، علاقائی مساوات اور ملک میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے اور سیکیورٹی میں بہتری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے مفاہمتی سیاست کو فروغ دینے کے لئے قومی یکجہتی اور آپس میں اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے حکومت کو مشاورتی طرز حکمرانی کی تلقین کرتے ہوئے تمام فریقین کو اعتماد میں لیکر چلنے کو ضروری قرار دیا۔ صدر مملکت نے تمام اداروں تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لیئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے اور پارلیمان کو تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی و قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کی یکطرفہ پالیسیوں سے وفاقی توازن کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا حکومت اپنی پالیسیاں متوازن رکھے۔ سعدیہ دانش کے مطابق صدر مملکت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے تنخواہوں میں اضافہ اور توانائی کے اخراجات کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان اور بلوچستان کو خصوصی توجہ دینے اور انہیں قومی ترقی میں موثر طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے ملک میں سیکیورٹی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پاکستان کے اس نہایت اہمیت کے حامل خطاب کے دوران تحریک انصاف  کے ممبران کا رویہ انتہائی نامناسب اور غیر پارلیمانی رہا اور ہمیشہ کی طرح انتشار اور تقیسم کی سیاست نظر آئی اس رویے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کو ملکی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان صدر مملکت نے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی ایئرلائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی