نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

ممبئی(سب نیوز )13 فروری کو بھارت کے وزیر اعظم نے امریکہ کا دورہ کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس پر اب تک بھارت اور پاکستا ن میں تجزیے جاری ہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے پہلے اپنی پالیسی کے جو نکات امریکی ووٹرز کے سامنے رکھے تھے ان میں ایک اہم نکتہ امریکہ سے ایک کروڑ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا وعدہ تھا اور 20 جنوری 2025 کو صدر نے اپنی حلف برداری کے بعد نہایت جارحانہ انداز سے اپنے ایگزیکٹو آڈر زیر دستخط کر د ئیے ۔ یوں فوری طور پر امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن کے خلاف کاروائیں شروع ہو گئیں ۔

وائس آف امریکہ 28 جنوری 2025 کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے امیگریشن پر ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے صرف اتوار 25 جنوری کو تقریبا ایک ہزار افراد کو گرفتار کے ملک بدر کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق شروع میں جرائم میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اِن کو ملک بدر کیا جا ئے گا ، صدر کے آڈر کے ایک ہفتے کے اندر میکسیکو میں 4 ہزار تارکین وطن واپس پہنچے تھے۔

بی بی سی اور کچھ دیگر رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں کل تارکین ِ وطن کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک ہے جو امریکہ کی کل آبادی تقریبا 14.

3 فیصد ہیں مگر امریکہ کی افرادی قوت کا یہ تقریبا 19 فیصد ہیں جب کہ اِن 4 کروڑ 80 لاکھ تارکین وطن میں سے 1 کروڑ 60 لاکھ کا تعلق میکسیکو سے دوسرے نمبر پر بھارت جن کے تارکینِ وطن کی تعداد 28 لاکھ سے زیادہ ہے اور تیسرے نمبر پر چین ہے جن کے تارکین وطن کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے ، یوں امریکہ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں تارکین ِ وطن موجود ہیں ، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پورے امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہنے والے تارکین وطن کی کل تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تارکین وطن

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم