اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت نے کے مطابق خیبر پختونخوا کا فیصلہ کیا

پڑھیں:

پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں: فیصل کریم

فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بات کہی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے وزیراعلیٰ علی امین کو پہلا خط لکھ دیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلا خط لکھ دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا اہم اقدام، بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
  • 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلم
  • خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے: فیصل کریم کنڈی
  • ہم وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • بھارت کو بڑا جھٹکا، چین نے نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی
  • عید الاضحیٰ پر خیبر پختونخوا میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: 4 سیٹر رکشوں پر پابندی
  • حکومت کا چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس نہ بڑھانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد
  • پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں: فیصل کریم