حکومت نے چینی برآمد کرنے کے بعد بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے چینی برآمد کرنے کے بعد بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا ہے، شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی، درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ شوگرانڈسٹری نے پچھلے سال حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی مہنگی نہیں ہوگی لیکن حکومت کو کرائی گئی شوگر انڈسٹری کی یقین دہانی بے کار گئی اور رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے۔
لاہور اور پشاور میں ایک کلو چینی 10 روپے اضافے کے بعد 170 روپے، کراچی میں 180 روپے اور کوئٹہ میں ایک کلو چینی 165 روپے کی ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔