سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ ہوا جس کے باعث صارفین کو لاگ ان اور لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ہیکر گروپ ڈارک اسٹورم ٹیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ٹیلیگرام پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک بڑے گروپ یا کسی ملک کی کارستانی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایکس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ منظم انداز میں کیے گئے ہیں۔
آج امریکا اور یورپی ممالک میں ٹیسلا پلانٹس اور ایلون مسک کے اسٹورز پر بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکا، برطانیہ، پرتگال، ملائیشیا اور آئس لینڈ میں 100 سے زائد مظاہروں کی اطلاعات ہیں جن میں ٹیسلا کار شورومز پر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی شامل ہے۔
یہ سلسلہ وار حملے اور مظاہرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہیں جو مستقبل میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
ماسکو:یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔
روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔
ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔