یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی، سفارتی تعلقات میں بہتری کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک خط میں ٹرمپ سے معذرت کی ہے۔ یہ معذرت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی ایک دھماکہ خیز ملاقات کے بعد کی گئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

وٹکوف نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، ’زیلنسکی نے صدر کو خط بھیجا ہے اور اس واقعے پر معذرت کی ہے جو اوول آفس میں پیش آیا تھا۔ یہ ایک اہم قدم تھا، اور ہماری ٹیموں، یوکرینی حکام اور یورپی نمائندوں کے درمیان اس پر کافی بات چیت ہوئی ہے۔‘

دریں اثنا، امریکی اور یوکرینی حکام اس ہفتے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے تاکہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے مشترکہ خطاب میں اس خط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی نے معذرت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے خط کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے یوکرین کے لیے فوجی امداد معطل کر دی تھی۔

اوول آفس میں ہونے والی کشیدہ ملاقات کے بعد زیلنسکی نے اسے ”افسوسناک“ قرار دیا تھا، تاہم تب انہوں نے باضابطہ معذرت سے گریز کیا تھا۔ تاہم، اس کے باوجود انہوں نے مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادگی ظاہر کی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے معاہدے پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔

وٹکوف نے کہا کہ ان مذاکرات میں یوکرینی شہریوں کی سلامتی، علاقائی مسائل اور بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر بات چیت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’یہ پیچیدہ معاملات نہیں ہیں، بس تمام فریقین کو اپنے مؤقف کو شفاف طریقے سے پیش کرنا ہوگا، تب ہی ہم کسی ممکنہ معاہدے پر پہنچ سکیں گے۔‘

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پانی روکنے کی صورت میں بھارت کو سخت ردعمل کا سامنا ہوگا :دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا اور ایسی کسی بھی کارروائی کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارتی اقدامات پر سخت موقف اپنایا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جس سے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ہر ممکن دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا شفقت علی خان نے مزید بتایا کہ واہگہ بارڈر سے ہر قسم کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے اور بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بھی معطل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک سکیم کے تحت بھارتی شہریوں کے تمام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں تاہم سکھ یاتری اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے ترجمان نے بین الاقوامی تعلقات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ ترکیہ دورے میں ترک قیادت سے اہم اور مثبت بات چیت ہوئی اسی طرح متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا روانڈا کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران بھی مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدے طے پائے انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے ازبکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر کے باہمی تعلقات پر گفتگو کی

متعلقہ مضامین

  • پانی روکنے کی صورت میں بھارت کو سخت ردعمل کا سامنا ہوگا :دفتر خارجہ
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • جنگ یوکرین کے 1 ہی دن میں خاتمے پر مبنی وہم کا ٹرمپ کیجانب سے اعتراف
  • یوکرین جنگ: زیلنسکی امن معاہدے میں رخنہ ڈال رہے ہیں، ٹرمپ
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، اصلاحاتی ایجنڈے کی جیت ہے، وزیر خزانہ
  • روس کے ڈرون طیارے بنانے کے کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں. زیلنسکی کا الزام
  • یوکرین روس کیساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہے: صدر زیلنسکی
  • کیا پاک افغان تعلقات میں تجارت کے ذریعے بہتری آئے گی؟