Daily Mumtaz:
2025-06-09@12:56:21 GMT

پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، ویٹی کن

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، ویٹی کن

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، ویٹی کن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

88 برس کے پوپ فرانسس 14 فروری سے روم کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پوپ فرانسس کو پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ دنوں سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس

پڑھیں:

بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے حج کے دوران عازمین کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان براہِ راست دھوپ سے بچنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں تاکہ عازمین حج کو ہیٹ اسٹروک سے بچایا جاسکے۔

وزارت صحت نے عازمین کو چھتریوں کے استعمال، زیادہ پانی پینے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے ہونے والی بیماریوں جیسے ہیٹ اسٹروک اور تھکن سے محفوظ رہا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: یوم ترویہ، عازمین کے لیے 9 لاکھ 80 ہزار کیوبک میٹر سے زائد پانی نکالا گیا

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ رہنما اصول حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ حج سیزن کے مقابلے میں اس سال گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں یہ کمی سعودی وژن 2030 کے تحت چلنے والے ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام اور ‘پِلگرم ایکسپیرینس پروگرام’ کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد حج کو زیادہ محفوظ اور آسان بنانا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اس نمایاں کمی کی وجہ مؤثر احتیاطی اقدامات، وسیع پیمانے پر آگاہی مہم اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور تعاون ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، مناسک حج اختتامی مراحل میں

ان اقدامات میں وزارتِ صحت کی جانب سے 8 زبانوں میں ایک آگاہی کٹ کا اجرا بھی شامل ہے جو ہدایات، ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس اور پرنٹ مواد پر مشتمل ہے۔

اس کٹ کا مقصد عازمین کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

hajj 2025 حج 2025 گرمی ہیٹ اسٹروک

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 411ارب ڈالر ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
  • معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں، جی ڈی پی گروتھ7.2 فیصد رہی ، اقتصادی سروے جاری
  • راولپنڈی: گھر میں سوئے 3 افراد کا قتل
  • رواں مالی سال معاشی نمو کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، اقتصادی سروے کو حتمی شکل دیدی گئی
  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: 4 سیٹر رکشوں پر پابندی
  • بنگلہ دیش کا دعویٰ: بھارت نے 1,200 سے زائد افراد کو سرحد سے دھکیل دیا
  • پاکستان درست سمت گامزن، شہباز شریف نے معیشت کو بہت بہتر کر دیا، نواز شریف
  • ن لیگی رہنماکی طبیعت ناساز ہو گئی ، ڈکٹرز نے کیا کہا ؟جانئے
  • بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ
  • سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا