چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا رول اوور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا رول اوور کر دیا ہے۔یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بلومبرگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔تازہ ترین رول اوور ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اپنے سات ارب ڈالر کے قرض کے پروگرام کے پہلے جائزے سے گزر رہا ہے۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے آئی ایم ایف کے جائزے کو اقتصادی اصلاحات میں پیش رفت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔چین نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبے بنائے ہیں۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔