حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ خوشخبری حارث رؤف کے ساتھی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہے تاہم خود حارث رؤف نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
شاداب خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حارث رؤف اور ان کی فیملی کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش پر مبارک باد۔
اُنہوں نے دعا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ بچے اور فیملی کو صحت، خوشی اور خوش حالی عطاء کرے۔
اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔
اُنہوں نے بھی دعا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ آپ اور آپ کی فیملی کو بے شمار خوشیاں دے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022ء کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا جبکہ رخصتی و ولیمہ جولائی 2023ء میں ہوا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیٹے کی پیدائش
پڑھیں:
کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بہت کم ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو آکسیجن دی گئی ہے۔