میکسیکو میں 2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) میکسیکو میں2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاستی حکومت نے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ہائی وے پر بس الٹنے سے 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔ حکام حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کریں گے، جو سینٹو ڈومنگو نارو کمیونٹی کے قریب پیش آیا۔
(جاری ہے)
میکسیکو میڈیا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے حکمران بائیں بازو کی جماعت کے حامی تھے جو میکسیکو سٹی میں ہونے والی ریلی سے واپس آرہے تھے، جہاں صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی ٹیرف پالیسی کے خلاف اپنی مخالفت کو اجاگر کیا۔ ڈورانگو ریاست میں شہری تحفظ کے حکام نے بتایا کہ دوسرا ٹریفک حادثہ ملک کے شمال میں ٹریکٹر ٹریلر اور امریکی ریاست ٹیکساس سے مسافروں کو لے جانے والی بس کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد ہلاک
پڑھیں:
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
—فائل فوٹوفیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔