آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
القدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے۔ ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ ریلی کے شرکاء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عالمی یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے 27 رمضان المبارک کو مرکزی ریلی لاہور میں مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے برآمد ہوکر سول سیکرٹریٹ، ناصر باغ، انارکلی، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ہوتی ہوئی، ریگل چوک سے چیئرنگ کراس پہنچے گی۔ القدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے۔ ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ ریلی کے شرکاء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے۔
آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق مرکزی ریلی کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، روہڑی، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گلگت سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں ںے کہا کہ مرکزی صدر نے اس حوالے سے تمام یونٹس اور ڈویژنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آئی ایس او ہر سال امام خمینیؒ کے فرمان پر فلسطین کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کیخلاف یہ ریلی نکالتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس او کریں گے
پڑھیں:
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
تقریب کا آغاز برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
شہداء کو خراجِ عقیدت، سیلاب متاثرین سے یکجہتی
اپنے کلیدی خطاب میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یوم دفاع صرف ایک دن نہیں، بلکہ جذبے کا نام ہے جو ہر پاکستانی کو اپنے وطن کے لیے خدمت اور وفاداری کے عہد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں شاندار کردار ادا کیا ہے، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آپریشن “بنیان مرصوص” کا ذکر کیا، جسے پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب قرار دیا۔
مسلح افواج کے ساتھ قوم کا پختہ عزم
تقریب کے دوران یہ عہد دہرایا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو اتحاد اور قومی یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔
سیلاب متاثرین کے لیے دعا اور سادگی
اس سال تقریب کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، شہداء، ہیروز اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانے ہر سال یوم دفاع کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں، جن میں مقامی کمیونٹی، ڈیفنس اتاشی، اور دیگر معزز مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس سال کی تقریبات کو قومی سانحے کے پیشِ نظر انتہائی سادگی سے منایا گیا۔