عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پردرزی کو قتل کر ڈالا دوسرا شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اٹک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 مارچ 2025)پنجاب کے شہر اٹک میں عیدکے کپڑے سلائی نہ کرنے پر ایک درزی کو قتل کر ڈالاجبکہ فائرنگ سے دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر فرار ہوگیا، زخمی درزی کی حالت بھی تشویش ناک ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ اٹک کے علاقے کیمبل پور موسیٰ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پرملزم مدثر نے دو درزیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک درزی قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مدثرکی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجہ درزی کی جانب سے عید کے کپڑوں کی سلائی سے انکار بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ ساجد پر کی گئی تھی جس کی زد میں آ کر دوسرا درزی بھی شدید زخمی ہوگیا۔(جاری ہے)
ریسکیو عملے نے فوری طور پرمقتول ساجد کی لاش اور زخمی احسان کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی درزی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم مدثر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں بھی چند ماہ قبل ایک واقعے میں پنجاب کے علاقے میلسی میںدرزی کی جانب سے کپڑوں کی سلائی سے انکار کرنے پر چار افراد نے درزی کو آہنی راڈ ز سے مار کر لہولہان کر دیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ درزی آصف کے پاس چار افراد آئے جن میں مہران، یوسف وغیرہ شامل تھے اور انہوں نے اپنے کپڑے سلائی کرنے کیلئے درزی کو دئیے تھے لیکن درازی نے وقت کی قلت کے باعث کپڑے سلائی کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر طیش میں آکر مہران اوراس کے دیگر ساتھیوں نے درزی کو آہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔ چاروں افراد نے آہنی راڈز سے حملہ کرکے درازی آصف کو لہولہان کر دیاتھا۔آس پاس کے دکانداروں کی جانب سے شور سن کر آنے پر ملزمان موقع پرفرار ہوگئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی درازی آصف کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی جانب سے فائرنگ کر درزی کو درزی کی
پڑھیں:
کراچی: پسند کی شادی پر گھر میں فائرنگ، ماموں، بھانجا قتل، ایک ماموں زخمی، ملزمان لڑکی کو لیکر فرار
کراچی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر بھانجے اورماموں کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسرے ماموں کو زخمی کردیا گیا۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکی کو اپنے ہمرہ لیکر فرارہوگئے، پولیس نے مقتولین کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد موقع پرجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا، فائرنگ سے جاں بحق وزخمی افراد کو فوری چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ شمن علی ولد عبدل اور40 سالہ محمد اسحاق حسین ولد بالاج جتوئی اورزخمی کی شناخت 45 سالہ حبیب ولد بالاج جتوئی کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شمن علی اورمحمد اسحاق آپس میں ماموں بھانجا ہیں اور فائرنگ سے زخمی حبیب مقتول محمد اسحاق کا سگا بھائی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول شمن علی نے بلوچستان کے علاقے بولان سے صائمہ نامی لڑکی سے گھر سے بھاگ کرپسند کی شادی تھی اور تین دن پہلے ہی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں رہائش اختیارکی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان بھانجے اور اس کے ماموؤں کا تعاقب کرتے گلشن چوک محمد خان کالونی تک پہنچے۔
ملزمان کو دیکھ کر ماموں بھانجے بھاگے توملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھانجا شمن علی اور ایک ماموں جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک ماموں زخمی ہوگیا، ملزمان صائمہ نامی لڑکی کو لیکر اپنے ہمراہ فرارہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 ملزمان غلام سرور، صادق، عبدالسلام اور غلام حیدر ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں جب کہ پولیس نے ماموں بھانجے کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق اورواقعے میں ملوث ملزمان کا تعلق جتوئی قبیلے سے ہے، پولیس نے موقع پر سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔