Nawaiwaqt:
2025-07-25@13:44:35 GMT

عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر درزی قتل

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر درزی قتل

اٹک: پنجاب کے شہر اٹک میں کپڑے سلائی نہ کرنے پر ایک درزی کو قتل کر دیا گیا، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے کیمبل پور موسیٰ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر دو درزیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک قتل دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ملزم مدثر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، زخمی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جب کہ ملزم کی جانب سے درزی پر فائرنگ کی وجہ عید کے کپڑوں کی سلائی سے انکار بتائی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ساجد پر کی گئی تھی.

جس کی زد میں آ کر دوسرا درزی شدید زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو عملے نے مقتول ساجد کی لاش اور زخمی احسان کو اسپتال منتقل کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم

پاکستان شوبز کے مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ کسی میٹنگ کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں اور ایسا دکھاتے جیسے اچانک انکی ویڈیو بن رہی ہے اور وہ اس سے بےخبر تھے۔

A post common by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi)

ان ویڈیوز میں اُن کے مصنوعی تاثرات اور ایک جیسے انداز کے باعث یہ کلپس میمز کی شکل میں وائرل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے ان ویڈیوز کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا، جس پر صارفین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

A post common by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

تاہم اداکارہ مہوش حیات نے ساحر لودھی کا مزاق بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ساحر لودھی انڈسٹری کے ایک بہترین فنکار ہیں جنہوں نے اپنا نام بنانے میں بہت محنت کی ہے اور کسی کی محنت اور جدوجہد کا مذاق اُڑانا درست نہیں۔

A post common by SANA FAYSAL (@sanafaysal)

مہوش حیات نے کہا کہ ساحر لودھی نے ایک مشکل انڈسٹری میں مستقل مزاجی سے اپنا مقام بنایا ہے اور اُن کا تمسخر اُڑانا ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق ہمیں دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور ہمدردی کو فروغ دینا چاہیے۔ 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • ایئرپورٹ پر کپڑے اتروا کر طبی معائنہ؛ آسٹریلوی خواتین کی مقدمے میں کامیابی
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی