ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جس پر رہنماوں سمیت دیگر افراد پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، پی ٹی آئی رہنما روف حسن، شاہ فرمان اور اسد قیصر اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کے 25افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے، آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ میڈیا کو پولیس لائن داخلے سے بھی روک دیا گیا تاہم کچھ فاصلے پر کوریج کی اجازت دی گئی۔
طلبی نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوذب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر، شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل بھی شامل ہیں۔جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسی ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی جے آئی ٹی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔