نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کے رویے کی شکایت لگادی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی ملاقات ہوئی، اس دوران نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت رویے کی بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگادی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر پنجوتھہ کی شکایت کو سنا، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس بھی لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے تکرار پر ناراضی کا اظہار کیا۔
علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یقین دلایا کہ وہ علیمہ خان کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی وکلاء سے
پڑھیں:
راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گی جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نماز ادا نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے، مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نماز عید ادا نہیں کی، بانی پی ٹی آئی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کرسکے۔
جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے آگاہ کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرماتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی چوتھی عید جیل میں ہے، بشری بی بی کی دوسری عید جیل میں گزار رہی ہیں۔