جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع کچھی کے علاقے پیرو کنری میں دہشت گردوں نے ایک ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور علاقے کی پیچھیدگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا گھیراو کر لیا ہے ، آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔