دریائے سندھ پر نہریں بنانے کے خلاف اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، بھرپور احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے کے خلاف سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، سندھ کے ضلع خیرپور، سجاول اور نوشہرو فیروزمیں اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
دریائے سندھ میں کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں، ضلع خیرپور میں شاہ عبداللطيف یونیورسٹی کے طلبہ نے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی اورکینال نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ ضلع سجاول چوہڑجمالی میں اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کرکے ریلی نکالی۔
ادھر نوشہروفیروز میں طلبہ نے پریس کلب تک احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی، احتجاج کے دوران مظاہرین نے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دریائے سندھ پر کسی کو بھی ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، کیونکہ مزید کینالز بنانے سے سندھ کی زرخیز زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دریائے سندھ پر
پڑھیں:
ملتان، راستوں کی بندش کے خلاف عزاداران امام حسین کی جانب سے احتجاجی ریلی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت
اس موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد پیش کی گئی اور حکومت سے مطالبہ زمینی راستے جلد از جلد کھولے جائیں تاکہ زائرین امام حسین چہلم میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر زائرین اربعین کربلائے معلی کے زمینی راستوں کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف ماتمی احتجاجی ریلی علمدار چوک تا یو بی ایل حسینی چوک تک نکالی گئی۔ ماتمی سنگت غلامان سجاد نے نوحہ خوانی کی اور پرسہ پیش کیا۔ ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سابق ضلعی صدر ملتان فخر نسیم صدیقی نے شرکا ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں سالار اصغر نقوی، سالارنسیم شاہ، سالار باقر بلوچ، سالار منتظر مہدی، سالار میثم تمار، سالار مولانا محمد مشہدی، سالار نیئر جعفری، جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، شبیر شاہ اور عمار حیدر نے شرکت کی۔ اس موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد پیش کی گئی اور حکومت سے مطالبہ زمینی راستے جلد از جلد کھولے جائیں تاکہ زائرین امام حسین چہلم میں شرکت کر سکیں۔