K&Ns کی خون بھری فروزن چکن،پکاتے وقت ہانڈی خون آلود،صحت کا قتل عام،کو ئی پر سان حال نہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )K&Ns کے تحت جو چکن اس وقت مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے اس سے جو کھانے کی چیزیں بنائی جاتی ہیں ان میں نگٹس اور برگر پیٹیز وغیرہ جو ہیں وہ بچوں میں بہت زیادہ پسندیدہ پائے جاتے ہیں اور بچے نگٹس وغیرہ انتہائی شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ مبینہ طور پر جو نگٹس برگر اور پیٹیز میں اس چکن کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے جو کہ خون آلود ہوتا ہے۔ حفظان صحت کا اصول بھی نہیں رکھا جاتاچکن کے گوشت میں ہڈیاں پائی جاتی ہیں اور جب بچے نگٹس برگر یا پیٹیز کھاتے ہیں چونکہ وہ معصوم ہیں اور انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ صحیح طرح چیک کر کے کھا سکیںمبینہ طور ہڈیاں ان کے منہ میں آتی ہیں اور بعض اوقات یہ چیز دیکھنے میں آئی ہے کہ ان کے حلق میں یہ ہڈیاں جا چکی ہیں یا تالو کو نقصان پہنچاتی ہیں دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں یا منہ کو اندر سے زخمی کر دیتی ہیں حتی کہ یہ بھی امکانات پائے جاتے ہیں کہ یہ بعض اوقات ہڈی جو ہے کسی معصوم بچے کے گلے میں پھنس جائے تو وہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوتی ہے محکمہ صحت کو اس جانب توجہ دینا چاہیے کہ نہ تو یہ کے اینڈ این ایس مرغی کو حلال کرنے کے صحیح طریقے پر عمل درآمد کر رہا ہے نہ ہی گوشت کو اتنا وقت دیتا ہے کہ اس چکن کے گوشت سے سارا خون نکل جائے یہ صرف اپنا کاروبار کرنے کے لیے اس وقت پاکستان میں انسانی جانوں سے اور خاص کر معصوم بچوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں جب بھی اس گوشت سے لے کر جو کہ فروزن گوشت ہوتا ہے گھریلو سطح پر خواتین ہانڈی پکاتی ہیں تو اسچکن گوشت سے بھی نبینہ طور پر تازہ خون جس رہا ہوتا ہے یہ انسانی صحت کے لیے زہر قاتل ہے اس کو روکنے کے کیلئے متعلقہ حکام کو انتہائی جلدی کوئی نہ کوئی اقدام اٹھانے ہوں گے تاکہ قوم کواس کی وجہ سے لگنے والی مختلف ایسی ناسور بیماریوں سے بچایا جا سکے جو کہ لاعلاج ہوں۔
K&Nsمزید پڑھیں : نے عوام میں موت باٹنا شروع کر دی،حلال فروزن چکن کے نام پر بڑا فراڈ بے نقاب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہیں اور
پڑھیں:
عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹادیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کا حق رکھتے ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، اب جسمانی ریمانڈکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم کے فوٹو گرامیٹک، پولی گرافک، وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ درخواست میں استدعا ٹیسٹ کرانے کی نہیں جسمانی ریمانڈ کی تھی۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ کسی قتل اور زنا کے مقدمے میں تو ایسے ٹیسٹ کبھی نہیں کرائے گئے، توقع ہے عام آدمی کے مقدمات میں بھی حکومت ایسے ہی ایفیشنسی دکھائے گی۔
Post Views: 1