پشاور، جامعہ شہید علامہ سید عارف الحسینی میں محفل انس باقرآن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔ اس محفل میں مصر سے آئے ہوئے ڈاکٹر شیخ قاری محمود العزازی الاظھری مہمان خصوصی تھے اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید علامہ سید عارف الحسینی پشاور میں محفل انس باقرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔ اس محفل میں مصر سے آئے ہوئے ڈاکٹر شیخ قاری محمود العزازی الاظھری مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے اپنے بہترین انداز میں کلام الٰہی سے شرکائے محفل کے دلوں کو منور کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایس ایس پی عارف اسلم رائو نے مٹیاری کا چارج سنبھال لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-12
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی محمد عارف اسلم راؤ نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے نظام میں بہتری کے لیے ابتدائی اقدامات اٹھا لیے ہیں،مٹیاری میں تعیناتی کے فوری بعد ایس ایس پی محمد عارف اسلم راؤ نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور سب ڈویڑنل افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس میں پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی فیصلے کیے گئے. پولیس ترجمان کے مطابقایس ایس پی کی جانب سے سب سے پہلا قدم پولیس موبائل گاڑیوں کے لیے فیول کارڈ کا اجرا تھا، تاکہ تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو ایندھن کی کمی جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے ساتھ ہی ضلع بھر کے 16 تھانوں کے لیے الگ الگ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے.ایس ایس پی مٹیاری نے اپنے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار اور کسی بھی قسم کے جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔