ملتان، بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی انتقال کر گئے، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بزرگ عالم دین گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم کی قومی و علمی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے ملک کے مختلف حصوں میں مدارس کی بنیاد رکھی اور ان کے سینکڑوں شاگردان ملک بھر میں دین مبین کی تبلیغ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جامعہ شہید مطہری ملتان و سربراہ حسینی تبلیغی مشن پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی ملتان کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے، بزرگ عالم دین گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم کی قومی و علمی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے ملک کے مختلف حصوں میں مدارس کی بنیاد رکھی اور ان کے سینکڑوں شاگردان ملک بھر میں دین مبین کی تبلیغ کر رہے ہیں، مرحوم آخری وقت تک جامعہ شہید مطہری اور جامعہ خدیجة الکبریٰ کے سرپرست رہے، مرحوم اپنی منفرد خطابت کے حوالے سے اپنا خاص مقام رکھتے تھے۔
مرحوم کا جسد خاکی ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم نماز جنازہ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ ملتان میں بزرگ عالم دین کی وفات کا گزشتہ دو دنوں میں دوسرا بڑا سانحہ ہے، دو روز قبل بزرگ عالم، مدرس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی، علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی اور سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے چچازاد بھائی علامہ سید علی رضا نقوی انتقال کرگئے تھے، جنہیں گزشتہ روز سپردخاک کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بزرگ عالم دین
پڑھیں:
پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
مجلسِ عزاء سے حجتالاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 28 محرم الحرام کو دختر امام حسینؑ، بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پُرسوز مجلسِ عزا اور شبہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے پرخلوص انداز میں شرکت کی۔ مجلسِ عزاء سے حجتالاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اس موقع پر پاسدار اور علمدار فیڈریشن کی جانب سے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔ ساتھ ہی کاشف ویلفیئر ٹرسٹ اور حیدری بلڈ بینک کی طرف سے عزاداروں کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔