---فائل فوٹو 

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں شہتوت کے درختوں کو ہٹانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپر شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔

یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں ماحولیاتی ماہر رضوان محبوب، باکو ٹیم کے ماحولیاتی ماہرین اور سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ وِنگ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہری ہر سال بڑے پیمانے پر پولن الرجی کا شکار ہو رہے ہیں، جنگلی شہتوت کے درخت اسلام آباد میں، خاص طور پر بہار کے موسم میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین محمد علی رندھاوا نے شکر پڑیاں میں 10,000 سے زائد شہتوت کے درخت کاٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ نئے ہزاروں دیسی درخت لگائے جائیں۔

پولن ایک باریک پاؤڈر ہے جو درختوں، پودوں اور گھاس کے پھولوں سے پیدا ہوتا ہے اور یہ جنگلی شہتوت کے تولیدی عمل کا ایک لازمی حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پیپر شہتوت کے ہزاروں درخت موجود ہیں، اسلام آباد کے شہری پیپر ملبری کے درختوں کی تباہ کاریوں سے بخوبی واقف ہیں اسی لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر مرتبہ موسم بہار اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا۔

ان درختوں سے ہوا میں پھیلنے والے پولن کے ذرات، شدید قسم کی سانس کی الرجی اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

اب اجلاس میں ہونے والے نئے فیصلے کے بعد پیپر شہتوت کے درختوں کو ہٹا کر تین نئے ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے۔

اس اقدام سے اسلام آباد کے ماحول میں بہتری آئے گی اور اِن مہلک پودوں کے پولن کے ذرات کی وجہ سے فروری، مارچ کے دوران عوام الناس کو سانس اور دمے کی بیماریوں سے نجات ملے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے دوران سی ڈی اے

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 27 جولائی بروز اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،نالوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت
  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف
  • ( 9 مئی مقدمات) تحریک انصاف کا تمام سزاؤں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری
  • اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • کے پی میں دو روز کے دوران بارشوں اور فلش فلڈ سے 13افراد جاں بحق