Nawaiwaqt:
2025-10-05@08:30:52 GMT

ملزم ارمغان کا مزید 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

ملزم ارمغان کا مزید 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی، لاش اور آلۂ ضرب برآمد ہوچکا ہے ، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے اس لیے عدالتی ریمانڈ دیا جائے۔اس دوران  وکیل سرکار نے کہا کہ ملزم نے برآمد ہر شے پر پاس ورڈ لگایا ہوا ہے، اس سے مزید تفتیش لازمی ہے جب کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنا کال سینٹر کراچی سے اسکردو منتقل کیا  اور بعد میں اپنے والد کو بھی اسکردو بلالیا تھا۔پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو بتایا تو والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔دورن سماعت  جج نے ملزم سے پوچھا کہ پولیس نے مارپیٹ تو نہیں کی؟ اس پر ملزم نے کہا وہ سر نہیں ہلا سکتا ۔ علاوہ ازیں عدالتی حکم پر ملزم کی والدین سے 5 منٹ ملاقات کرائی گئی اور بعد ازاں اسے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا اور پھر ایک ماہ بعد 8 فروری کو پولیس نے مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تھا جس دوران پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی تھی اور مقابلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزم ارمغان کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے شیراز کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لیجا کر جلا دیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محرابپور،پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-11-1
محراب پور(جسارت نیوز)مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہاف فرائی، پولیس کارروائی میں منشیات فروش بھی گرفتار، ایس ایچ او مورو علی اکبر کھوکھر کے مطابق گچیرو روڈ پر جمالی پھاٹک کے قریب مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو محرم ماچھی ولد کیوڑو ماچھی کو زخمی حالت میں اسلحہ اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے دو ڈاکو فرار ہوگئے ملزم مورو اور کورائی پولیس کو ڈکیتی، چوری کی واردات میں مطلوب تھا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، مورو پولیس نے ایک دوسری کارروائی میں شہزاد علی ولد لعل بخش زرداری کو 5 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے، لاکھا روڈ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں دائود لاکھو میں ڈی ایس پی محراب پور اظہار لاہوری نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک کارروائی میں 50 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • محرابپور،پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار
  • خاتون کی نشاندہی پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
  • پی ٹی آئی راہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
  • فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
  • ریاست مخالف بیانات، فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
  • ریاست مخالف ٹوئٹ، صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کا کیس: فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار