اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے، ڈاکٹر حسن قادری
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ روزہ نفس کی تطہیر اور محاسبہ و تہذیب کے مواقع فراہم کرتا ہے، اعتکاف میں شیخ الاسلام ”عشق الٰہی و لذت توحید“ کے موضوع پر روزانہ خطاب کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے۔ روزہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اللہ کے لئے اختیار کی گئی خلوت نشینی نفس کی تطہیر،محاسبہ اور تہذیب کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا شہر اعتکاف بین الاقوامی شہرت کا حامل اور ایک عظیم الشان تربیتی درسگاہ کا مقام رکھتا ہے۔ معتکفین دس روز تک دین سیکھنے اور تزکیہ نفس کے ماحول سے فیض یاب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معتکفین کے احترام و اکرام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امسال بھی پاکستان سمیت دنیا بھر سے معتکفین و معتکفات منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا حصہ بنیں گے، اس کے لئے رجسٹریشن تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ قیام و طعام اور عبادات کے لئے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے 24گھنٹے ڈاکٹر اور طبی عملہ مہیا ہوگا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مفت طبی امداد اور ادویات کیلیے وسائل مہیا کرے گا۔ناظم اعلیٰ نے بتایا کہ امسال شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روزانہ نماز تراویح کے بعد ”عشق الٰہی و لذت توحید“ کے موضوع پر خطاب کی سیریز دیں گے۔ اجلاس میں نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جود حامد، جی ایم ملک، رانا وحید شہزاد، فرحان عزیز و دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، اس کی مثال کینیڈا میں ہونے والے خالصتان کے رہنما کا قتل ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ احتجاج بھارت کی ایمبیسی کے باہر ہوتے ہیں، ان کے اپنے ملک میں ریاستیں علیحدگی پسند تحریکیں چلا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے عالمی عدالت میں بھارت کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کرے۔ مودی جو ’بچر آف گجرات‘ ہے یہ کشمیر میں بھی دہشتگردی کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بھارت پہلگام چوہدری پرویز اقبال لوسر کشمیر مودی