کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے. جسٹس جمال مندوخیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، 9 مئی واقعات میں دوسرا جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے.
(جاری ہے)
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کوئی ایسا فورم ہے جو آرٹیکل175کے تحت نہ بنا ہو اور شہریوں کا ٹرائل کر سکتا ہو؟جسٹس محمد علی نے کہاکہ آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کے لیے ہے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آئین پاکستان میں درج ہے کہ آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کے لیے ہے، میں آپ کے سامنے بتا دوں کہ 9 مئی کے واقعات میں انسداددہشت گری کا کوئی جرم نہیں تھا.
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، 9 مئی واقعات میں دوسرا جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے خواجہ حارث نے کہاکہ آرٹیکل 8 یقینی بناتا ہے کہ افواج اپنے فرائض کو درست طریقے سے ادا کر سکیں. جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایف بی علی کیس میں بنیادی حقوق کا سوال تو آیا ہے، خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ایف بی علی کیس چیلنج اس بنیاد پر ہوا تھا کہ ہمارے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی خواجہ حارث جواب الجواب جاری رکھیں گے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جسٹس جمال مندوخیل نے جمال مندوخیل نے کہ خواجہ حارث نے کہاکہ
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ہوئی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ آج کے پی میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے عمائدین آئے ہیں،عدالت کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردے،جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ آپ تفصیلی آرڈر دیکھ لیجیے گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
مزید :