دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کےلیے پوری قوم متحد ہے۔
یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاکحنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں، سیکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس ملنے پر شکر گزار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کیفر کردار تک پہنچیں گے، کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائیگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے نے کہا کہ
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔
قرار داد کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایسے واقعات صرف بلوچستان نہیں پورے ملک میں ہو رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان واقعے کی مذمت کی ہے۔