لاہور میں ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کرایے بحال ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کراایے بحال کردیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
کرایوں میں 200 سے 500 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کے لیے شروع کی گئی، بسوں کے کرایوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیر و سیاحت کی بہترین سہولیات کم از کم چارجز پر مہیا کرتے رہیں گے۔
مزیدپڑھیں:والدہ کے ساتھ گھر کیوں خریدا؟ دلہن نے شادی منسوخ کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
اسد ملک : نواز شریف نے صحافیوں اور لیگی ورکرز سے ملاقات کی غیر رسمی گفتگو میں کہا پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ اپنی صحت کے حوالے سے نواز شریف نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں غلط خبر پھیلائی گئی تھی
نواز شریف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں۔سب کو ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبر پھیلائی گئی۔شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں۔ لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔پی آئی اے بند کروانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس