عابد چوہدری: ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی کامیاب کارروائی کے دوران ٹھوکر کے قریب مسافر کا قیمتی سامان چرانے والا 3 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے اپنا قیمتی گارمنٹس کا سامان رکشہ میں لوڈ کروایا تھا تاہم رکشہ ڈرائیور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سامان لےکر فرار ہوگیا۔ شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کی اور مدد کی درخواست کی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق پی آر یو کی ٹیم نے ملزمان کی تفصیلات اور ان کے حلیہ جات کی بنیاد پر ڈاکٹر ہسپتال کے قریب رکشہ سمیت انہیں راؤنڈ اپ کرلیا۔

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ملزمان رشید، عرفان اور فیصل کو تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار

لاہور:

پولیس نے خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مغل پورہ کے علاقے میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں  15 کال پر ایس ایچ او مغل پورہ عرفان سخاوت نے ٹیم کے ہمراہ  کارروائی کی اور پھاٹک کے قریب سے 2 خواتین کو حراست میں لیا۔

خواتین ملزمان نے بابا صادق سائیں دربار پر آنے والی خاتون کے کان سے بالیاں نوچی تھی   اور واردات کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں خاتون کی نشاندہی پر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان رابعہ بی بی اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش  شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
  • غیرملکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم افغان سرحد کے قریب سے گرفتار
  • کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ، دو ملزمان ہلاک
  • یروشلم کا قدیم قیمتی پتھر اسرائیل کو واپس نہیں دیں گے، طیب اردوان
  • ایس آئی یو کی کارروائی، 3 کروڑ روپے بھتا مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • لاپتا یا دہشتگرد گروہ میں شامل رشتے دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ
  • ہراسانی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افغان گروہ گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار