سونا سمگلنگ کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے دبئی سے سونے کی بسکٹس کو اسمگل کرنے کا ایک پیچیدہ منصوبہ تیار کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے اپنے لباس میں چھپانے کا طریقہ سیکھا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا اسمگلنگ کیس کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی وہ کھیپ کس طرح سونپی گئی جس نے اسے گھر واپسی پر پریشانی میں ڈال دیا۔

ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ائیرپورٹ پر اس کے کپڑوں میں چھپائے گئے 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام کو اسمگلنگ ریکیٹ کے پیچھے اداکارہ کے ملوث ہونے کا پہلے سے ہی شبہ تھا۔

اداکارہ کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے پہلی بار سونے کی اسمگلنگ تھی جس میں وہ ناکام رہی۔ اداکارہ نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ اسے ایک انٹرنیٹ کال موصول ہوئی تھی اور اسے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 کے گیٹ اے سے سونا لینے کو کہا گیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by India Today (@indiatoday)

دستاویز میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے ائیرپورٹ کے کھانے کے لاؤنج (کیفے) میں سفید گاؤن میں ملبوس ایک شخص سے ملاقات کی اور اس سے دو پیکٹ لیے جس میں سونا ایک پلاسٹک میں لپٹا ہوا تھا۔

اداکارہ نے افسران کو بتایا کہ ’نامعلوم شخص‘ چھ فٹ لمبا تھا اور اس کی رنگت گندمی اور امریکی لہجہ تھا۔ مختصر ملاقات کے دوران، وہ اسے ایک کونے میں لے گیا اور سونا اس کے حوالے کر دیا۔

تاہم رانیا راؤ نے پہلے سے ہی اچھی طرح منصوبہ بندی کر لی تھی کہ اسے کس طرح یہ سونا لے کر بھارت پہنچنا ہے۔ اداکارہ نے ائیرپورٹ سے آدھا میل دور اسٹیشنری کی دکان سے چپکنے والی ٹیپ خریدی تھی۔ اسے معلوم تھا کہ اسے ائیرپورٹ پر قینچی نہیں ملے گی، اس نے ٹیپ کے ٹکڑے کاٹ کر اپنے بیگ میں رکھ لیے تھے۔

ڈائننگ لاؤنج میں نامعلوم شخص سے سونا حاصل کرنے کے بعد وہ سیدھی واش روم چلی گئی جہاں اس نے پیکٹ کھولے تو اندر سے 12 سونے کے بسکٹس اور کچھ کٹے ہوئے ٹکڑے ملے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس نے سونے کے اپنے جسم میں اور کپڑوں میں چھپانے کے طریقے کو یوٹیوب سے ٹیوٹوریل دیکھ رکھا تھا۔ اس کے بعد اس نے ٹیپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے گرد سونے کے پسکٹس کو چپکا لیا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو اپنے جوتوں اور جیبوں میں ڈال دیا۔

ڈی آر آئی نے کل عدالت کو بتایا کہ وہ 3 مارچ کو امارات کی پرواز سے بنگلورو پہنچی تھی اور ایک افسر کی مدد سے ائیرپورٹ کی حفاظت سے گزری تھی جو اس اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

رانیا راؤ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے سے صرف چند قدم کے فاصلے پر روکا اور تلاشی پر اس کے قبضے سے سونے کے بسکٹس برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ چھ مہینوں میں دبئی کے 27 دورے کیے اور ان میں سے چار صرف 15 دنوں کے عرصے میں تھے جس کی وجہ سے ڈی آر ائی ادارے کو رانیہ مشکوک معلوم ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ نے رانیا راؤ سونے کے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوج اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

ضلع اودھم پور میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

دو طرفہ فائرنگ کے دوران اب تک ایک بھاتی فوج کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جھڑپ اب بھی جاری ہے۔

جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

میڈیا کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 27اپریل 2025سونے کی قیمت
  • کراچی میں دس روز قبل گرفتار دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری ظاہر، ہوشربا انکشافات
  • پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
  • فلم ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل ماں بننے والی ہیں؟
  • فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر
  • حکومتی ادارے کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح منفی 3.52 فیصد ہو جانے کا دعوٰی
  • سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک