2025-11-04@12:37:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2479

«اور کتنے»:

    پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کرتے ہوئے مساجد کے نظام کو عوامی امانت قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر پھر تنقید حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں مقامی معززین پر مشتمل مزید مؤثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں مساجد کی بحالی اور ان کے انتظامی نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کا روح پرور سفر شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خدمتِ دین کرنے والے آئمہ مساجد...
    —فائل فوٹو وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی، دباؤ کے باوجود متعدد آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے گئے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 20 سال قبل 40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6 ٹریلین روپے سالانہ نکلوائے جاتے تھے۔دوسری جانب صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز معاہدے کر کے ملک کو یرغمال بنائے رکھا ہے، بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنے والوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کے پاس نہ صرف کئی عالمی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑنے بلکہ پاکستان کی جانب سے نئے ریکارڈز قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا، جس کے بعد شائقین ایک بار پھر ان سے بڑے اسکورز کی امید لگا بیٹھے ہیں۔اب تک بابر اعظم 134 ایک روزہ میچوں کی 131 اننگز میں 19 شاندار سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اگر...
    شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت...
    چینی قونصل جنرل نے ایک بلٹ پروف کار محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے کی ہے، جو چینی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوگی۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات میں اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سنگین وارداتوں کے 240 مقدمات حل دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ چین پاکستان میں بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور چینی کمپنیاں...
    بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو آسمان کو چھونے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں خوشیوں کا سماں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اشتہاراتی معاوضوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ “ٹیم کی معروف کھلاڑیوں جمیما روڈریگز، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما اور شفالی ورما سمیت دیگر کے سوشل میڈیا فالوورز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، کئی کھلاڑیوں کے فالورز 2 سے 3 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اشتہاری ایجنسیوں کو درجنوں نئے برانڈز کی جانب سے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ بھی...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور شہر میں کوئی بھی جرم کرنے کے بعد فرار ہونا اب ایک ڈراؤنا خواب بننے جا رہا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’ڈاکنگ ڈرونز‘ متعارف کرا دیے ہیں جو ملزمان کا فوری طور پر تعاقب کریں گے۔ یہ ڈرونز دبئی، لندن اور نیویارک جیسے شہروں میں استعمال ہونے والے جدید ماڈلز کی طرز پر کام کریں گے، لاہور میں ڈرونز کا ٹیسٹ رن آج سے شروع کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کروائے گا ’ڈاکنگ ڈرونز‘ کو پولیس ہیلپ لائن 15 سسٹمز کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ 15 پر کال موصول ہوتے ہی یہ ڈرونز خودکار طور...
    کراچی:  ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کا پیر کے روزآغاز ہوگیا۔ میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب  میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی...
    جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف بھی اتنی ہی تعداد میں ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ہیں۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس منگل 4 نومبر سے دستیاب ہوں گے۔   View this post on Instagram   A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb) ’یہ ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے پی سی بی کی ویب سائٹ پر خریدے جا سکتے ہیں اور ہر شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔‘ اعلامیے...
      لاہور:اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا پچھتر رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باسٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو این او سی جاری کردیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام کے نام این اوسی جاری کرنے والی فہرست میں شامل نہیں۔ وہ اپنے طورپر ان گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔پاکستان پاکستان اتھلیٹکس، باکسنگ، جوجٹسو، کراٹے، سوئمنگ، ٹائیکوانڈو، ٹبیل ٹینس، ریسلنگ اور ووشو میں حصہ لےگا۔ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز سات سے اکیس نومبر تک ریاض میں ہوں گے۔اتھلیٹکس میں ارشد ندیم، یاسر سلطان، شہروز خان ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ سلمان بٹ، تنویر حسین، کرنل نبیل احمد بیگ بطور آفیشل اتھلیٹکس ٹیم کا حصہ ہیں۔ باکسنگ ٹیم میں فاطمہ زہرا، اورا اکرم، ماریہ اور...
    سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ، دس گرام سونا 1115 روپے اور ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہونے لگا۔سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 13ڈالر بڑھ کر4015 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے کی سطح پر پہنچ...
    بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ بھارت کی خواتین ٹیم کی پہلی ورلڈ کپ جیت ہے، جس کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ A special moment! ???? ICC Chairman Mr. Jay Shah presents the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 Trophy to our winning captain Harmanpreet Kaur ????????@JayShah | @ImHarmanpreet #TeamIndia | #WomenInBlue | #CWC25 | #INDvSA | #Champions pic.twitter.com/wETVXoMNnA — BCCI (@BCCI) November 2, 2025 آئی سی سی کے مطابق، ٹورنامنٹ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 4.48...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کانفرنس 2025 کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔4 روزہ ایکسپو دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس پاک بحریہ کا ایک نمایاں اور کلیدی قدم ہے، جس کا مقصد بحری آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ یہ نمائش پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش میں دنیا کے تقریباً تمام خطوں سے 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، جن میں 28 بین الاقوامی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر (آج) پیر کو ایک روزہ دورے پر استنبول جائیں گے۔ جہاں وہ عرب- اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کی ضرورت پر زور دے گا۔ پاکستان اس بات کو بھی دہرائے گا کہ تمام فریقوں کو مل کر ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 تا 6 نومبر دوحہ میں منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری اس موقع پر سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں اس کے بنیادی کردار پر بھی روشنی ڈالیں...
    اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور امداد سمیت دیگر معاملات پر استنبول میں ہونے والے عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان اس موقع پر اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی...
    استنبول: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی میزبانی میں پیر کے روز غزہ کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی کے مستقبل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس میں متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ ترک سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس انہی ممالک کے وزرائے خارجہ کا تسلسل ہے جنہوں نے 23 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، استنبول میں ہونے والے اجلاس میں 10 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہاکان فیدان اجلاس میں اسرائیل...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عرب اسلامک وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے کل (بروز پیر) استنبول روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ کی دعوت پر استنبول جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قطر میں اہم سفارتی ملاقاتیں پاکستان سمیت 8 عرب اسلامی ممالک اس امن کوشش کا حصہ رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے، استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقے خصوصاً غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیر نو پر زور دے گا۔ ????PR No.3️⃣2️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣...
    معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہیں ان کی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے، دوسری جانب عاصم اظہر اپنی سریلی آواز اور کامیاب گیتوں کی بدولت پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ دونوں کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، ان کی قربت نے اُن دنوں میں ان کے تعلقات...
    بالی ووڈ کے اداکار آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف ایک روپیہ معاوضے پر اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ کی تھی۔ آیوشمان کھرانہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی فلم ’اندھا دھن‘ کی کامیابی کے بعد خاص طور پر چین میں اس کی غیر معمولی پذیرائی کے باعث انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ ملا۔ یاد رہے کہ ان دنوں فلمی دنیا میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں اور بھاری بجٹ پر بحث جاری ہے، جہاں کئی فلم ساز اس بات پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں کہ بعض اوقات اداکاروں کی فیس فلم کے کل بجٹ کا 60 سے 70 فیصد تک کھا جاتی ہے۔...
    پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز میں صرف چمن بارڈر سے قریباً 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کوباعزت طریقہ سےافغانستان واپس بھیجا گیا۔ رپورٹس کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی، کیا اہداف حاصل ہو گئے؟ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک قریباً 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے۔ ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی...
    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    خیبر پختونخوا میں بڑی مثبت سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفون پر رابطے کرکے امن و امان کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو ساتھ چلنے کی پیشکش کر دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مولانا فضل الرحمٰن، آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان کو ٹیلی فون کیا، انہوں نے سراج الحق، امیر مقام، اور محمد علی شاہ باچا سے بھی رابطہ اور قیام امن کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کی۔ اسی طرح گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے درمیان بھی دوریاں ختم ہونے لگی ہیں، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کرکے انہیں سیکیورٹی کمیٹی میں شرکت...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 3 سے 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سرد راتوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے سینئر ماہرِ ڈاکٹر طیب شاہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نومبر کے اختتام تک سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں شمالی اور وسطی پاکستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں دسمبر کے دوران شدید سردی ہوگی جبکہ میدانی اور جنوبی علاقے نسبتاً معتدل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے  موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی ڈاکٹر شاہ کے مطابق، ’نومبر کے آخر سے درجہ حرارت...
    ویب ڈیسک : حکومت کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔ وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا جس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے  زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔  بچوں کو موبائل فون نہیں وقت دیں ؛ خوفناک انکشاف سامنے آگیا میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو...
    اسلام آباد: حکومت کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے  زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔ میمورنڈم کے مطابق جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو انہیں فیڈرل گورنمنٹ رسیٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025ء کے مطابق ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ادا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی یومِ فالج کے موقع پر نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن، پاکستان اسٹروک سوسائٹی اور پیما پاکستان کے تعاون سے شہر بھر میں مفت فالج اسکریننگ کیمپ منعقد کیے گئے، جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ان کیمپوں کا انعقاد صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کیا گیا،  اس موقع کا بنیادی مقصد فالج (اسٹروک) کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، بیماری کی بروقت تشخیص کو فروغ دینا اور فوری علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا،  اس سال عالمی یومِ فالج کا مرکزی پیغام  ہر لمحہ قیمتی ہے  رکھا گیا تاکہ عوام کو یہ سمجھایا جا سکے کہ...
    راولپنڈی سے رواں سال کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) رواں سال کے پہلے دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا گیا ، تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویزات کے مطابق راولپنڈی سے رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 942 غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 216 غیر دستاویزی افغان شہریوں کو شناختی کاغذات نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا، جبکہ ویزہ کی مدت ختم ہونے پر 242 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ مزید برآں، 22 کارڈ ہولڈر افغان باشندے بھی...
    بھارت کا مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ جو کئی برسوں سے ناظرین کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، اس وقت اپنے 19ویں سیزن کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سیزن کی میزبانی ایک بار پھر بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کر رہے ہیں، اور حسبِ روایت ان کے معاوضے کو لے کر میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، سیزن کے آغاز سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان کو میزبانی کے عوض 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جائیں گے، جب کہ ہر ویک اینڈ کا وار قسط کے لیے انہیں تقریباً 8 سے 10 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ باس...
    سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلیبت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان سے علمی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ضلع ملتان کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت، سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ...
    سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی ودیگر نے خطاب کیا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلیبت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں مہدویت اور عصرحاضر کے تقاضے کے عنوان سے علمی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ضلع ملتان کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت، سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفی...
    ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی نے آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 38 سالہ میسی نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا،اگر میں 100 فیصد فٹ ہوا اور ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکا تو ضرور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا۔ میسی نے حال ہی میں اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھ معاہدے میں 2028 تک توسیع کی ہے، جس سے ان کے کھیل جاری رکھنے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔میسی اب تک ارجنٹینا کی جانب سے 195 میچز میں 114 گولز کر چکے ہیں۔ اگر وہ 2026 کا...
    ویب ڈیسک : صارفین ہوجائیں تیار اور سردی سے قبل اپنی جیبیں گرم کر لیں کہ گیس ممکنہ طور پر مہنگی ہونے والی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کیلیے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ اوگرا ان درخواستوں کی 7 اور 11 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط مقررہ قیمت 1955...
    پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت اور ایران کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ قبل ازیں  وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے  ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی  جا کر ان کے  والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الخوارج (TTP) اور فتنہ الہند (BLA) کی سرحد پار کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور دوحہ معاہدے کے تحریری...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ میں شرکت اس لیے منسوخ کر دی تاکہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ ملاقات میں پاکستان کے معاملے پر بات چیت سے بچ سکیں۔ منگل کو شائع ہونیوالی بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ہفتے کے آخر میں مجوزہ دورۂ ملائیشیا منسوخ کر کے آسیان سمٹ میں ورچوئل شرکت کو ترجیح دی۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے الزام لگایا کہ مودی نے یہ فیصلہ امریکی صر ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے خوف کی وجہ سے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیاروں کے گرائے جانے کا تذکرہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک...
    سٹی42:   وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے۔ آج 28اکتوبر  کی شام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئےایک روزہ دورہ پر تہران پہنچ گئے۔  اسلام آباد میں  وزارت داخلہ کے مطابق تہران ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند ،ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ ‎وزیر داخلہ محسن نقوی تہران ای سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔‎وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔  لیسکو کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور مستند بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کی معروف فرنچائز لیگ، بگ بیش لیگ میں اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ انہیں ہمیشہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پسند ہے اور وہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے کے لیے پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی جرات مندانہ کرکٹ کے لیے مشہور ہیں اور انہیں ان کے کھیلنے کا انداز بے حد پسند ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کے کرکٹرز...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج کا پہلا میچ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو 4 عالمی ریکارڈز دلواسکتا ہے بشرطیکہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر اگلے 2 میچز میں وہ یہ کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟ صرف عالمی ریکارڈ ہی نہیں بلکہ رواں سیریز میں بابر اعظم کے پاس ایک اور موقع بھی ہے جس سے وہ ان 4 چار ریکارڈز کے علاوہ ایک قومی ریکارڈ بھی بناسکتے ہیں۔ پہلا ریکارڈ آج کے میچ میں بابر اعظم جو ایک عالمی ریکارڈ بناسکتے...
     بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک ایئر لائن کی کیبن کریو ممبر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دورانِ پرواز مسافروں کو پیش کیا جانے والا کھانا خود نہیں کھاتے، بلکہ اپنے لیے علیحدہ طور پر گھر یا ریسٹورنٹ سے کھانا لے کر آتے ہیں۔ خاتون کریو ممبر کے مطابق فلائٹ کا کھانا صحت کے لیے موزوں نہیں ہوتا کیونکہ اس میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز میں فراہم کیا جانے والا کھانا پرواز سے 24 سے 48 گھنٹے پہلے تیار کیا جاتا ہے۔ کھانا پہلے پکایا جاتا ہے، پھر ٹھنڈا کر کے فریز کیا جاتا ہے، بعد ازاں فلائٹ میں لوڈ کر کے ریفریجریٹر میں رکھا جاتا ہے اور مسافروں کو پیش کرنے...
    حکومتِ پاکستان کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس نافذ کیے جانے اور بینکوں کی طرف سے اپنی سروس فیسوں میں اضافہ کرنے کے بعد صارفین میں شدید تشویش اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تازہ مالیاتی اقدامات کے تحت نان فائلرز اب بینک سے رقم نکالنے پر 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ بینکوں نے بھی اے ٹی ایم کارڈ، ایس ایم ایس الرٹ سروس، اور دوسری بینکوں کے اے ٹی ایم کے استعمال پر چارجز بڑھا دیے ہیں۔ حیران کن طور پر، ان فیسوں میں فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دوسری بینک کے اے ٹی ایم کے استعمال پر لی جانے والی فیس میں...
    سیشلز کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز وکٹوریا: جمہوریہ سیشلز کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاؤ یون لونگ نے نو منتخب صدر پیٹرک ہرمنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔صدر پیٹرک ہرمنی نے وکٹوریا میں گاؤ یون لونگ سے ملاقات کی۔ گاؤ یون لونگ نے پیٹرک ہرمنی کو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پرخلوص سلام اور نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ چین سیشلز کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سیشلز کے ساتھ مل کر چائنا-افریقہ تعاون فورم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ صحت نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں بھرپور شرکت کی اوراپنے جدید ریڈیولوجی، لیبارٹری اور بلڈ بینک کے شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی خدمات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔نمائش میں الخدمت ڈائیگنوسٹکس کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں بڑی تعداد میں ماہرین صحت، طلبہ، اور عام شہریوں نے دورہ کیا۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ، ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز ؎ڈاکٹر عظیم الدین نے بھی اسٹال کا دورہ اور کاوش کو سراہا، منیجر شعبہ صحت انوار عالم بھی موجود تھے ۔الخدمت کے نمائندوں نے اسٹالز پر آنے والے افراد کو مختلف ٹیسٹ، ریڈیولوجیکل سہولیات اور بلڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) اور ایسوسی ایشن ٹو ایڈوانس کولیجیئٹ اسکولز آف بزنس (اے اے سی ایس بی) انٹرنیشنل کی قیادت نے کاروبار، اکاؤنٹنگ اور فنانس کی تعلیم کے فروغ کے لیے 17 اکتوبر 2025 کو تین سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس تعا ون کے تحت دونوں عالمی ادارے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے، جن میں مستقبل کے روزگار، گریجویٹس کی ملازمت کے مواقع اور پیشہ ورانہ کیریئر کے راستوں کے ساتھ ساتھ سماجی اثرات جیسے موضوعات پر تحقیق شامل ہوگی۔اس کے علاوہ جامعات کی معاونت کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے، قلیل و درمیانی مدت میں تعلیمی تجربے پرآرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے...
    شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودیہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس )سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات...
    پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ وہ آنے والی ٹی 20 سیریز میں بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ اس فارمیٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ وہ جیسے ہی یہ رنز مکمل کریں گے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس وقت روہت شرما 159 میچوں میں 4,231 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بابر...
    معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرونِ ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بات کی ہے۔ چاہت فتح علی خان اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، اِنہیں گزشتہ ماہ ایک ریستوران کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے انڈوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریستوران سے باہر نکل رہے تھے تو سیکیورٹی گارڈز نے اِن سے تصاویر لینے کی خواہش ظاہر کی۔ اسی دوران چند افراد نے اچانک اِن پر انڈے پھینک دیے، یہ واقعہ گلوکار کے لیے دردناک اور توہین آمیز تھا اور وہ...
    گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،اپنے خط میں گورنر نے موقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے...
    اسلام آباد: سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوگئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن  ثاقب وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں شریک ہیں۔ ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو، جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور لوگ شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیرِ اعظم پائیدار ترقی، اقتصادی...
    نو منتخب صدر و ممبر جی بی کونسل علامہ شیخ احمد علی نوری نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات نے مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اسے دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و ممبر جی بی کونسل علامہ شیخ احمد علی نوری بھاری اکثریت سے مجلس علماء مکتب اہل بیت گلگت بلتستان کے صوبائی صدر بن گئے۔ اس موقع پر تنظیم سے وابستہ بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخاب کا عمل باقاعدہ جمہوریہ انداز میں مکمل ہوا، مرکزی نائب صدر مجلس علماء مکتب اھلبیت پاکستان علامہ اقبال...
    صدر مملکت اور وزیراعظم نے کتنے غیرملکی دورے کئے؟ تفصیلات منظرعام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 20 ماہ کے دوران صدر مملکت نے 3 اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کئے۔ دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات کےغیرملکی دوروں میں چین سرفہرست ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں صدر اور وزیراعظم کی بیرونِ ملک سفارتی سرگرمیاں کی تفصیلات منظرِعام پر آگئیں۔ گذشتہ 20ماہ میں صدر مملکت آصف علی زداری نے3 ملکوں کےسرکاری دورے کئے ۔ وہ دو بار چین اور ایک بار ترکمانستان گئے ۔ وزیراعظم شہبازشریف مارچ 2024 سے اکتوبر 2025...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو ایک عالمی پلیٹ فارم اور کانفرنس ہے جس کی میزبانی ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے، جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، یہ فورم حکومت، کاروبار اور مالیاتی شعبے کے رہنماؤں کو یکجا کرتا ہے تاکہ وہ عالمی سرمایہ کاری، جدت اور انسانیت پر ان کے اثرات کے مستقبل پر گفتگو اور منصوبہ بندی کر سکیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے لیول پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید کا گول بلڈنگ حیدرآباد میں نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے مجلس عاملہ اجلاس وفد قیم ضلع محمد حنیف شیخ، نائب قیمین ضلع عبدالباسط خان اور حافظ سفیان ناصرکے ہمراہ شرکت اس موقع پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ شکیل شیخ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام21، 22، 23 نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والے اجتماع عام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن جدوجہد میں ہمیشہ صفِ اوّل رہی ہے اور اب بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ لاہور کے اجتماع میں شرکت کریں...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں، اس حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹے کی بین الصوبائی ترسیل باضابطہ اجازت ناموں کے ذریعے شفاف انداز میں جاری ہے، تمام روانہ کی جانے والی کھیپوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے تاکہ کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا منافع خوری نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں آٹے کی طلب مقامی پیداوار سے زیادہ ہے تو...
    پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کے بعد بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ ستمبر کے آخر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد سید نے کھلاڑیوں اور ایجنٹس کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ بورڈ نے غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتے کے روز کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے تصدیق کی کہ پاکستانی کھلاڑی طے شدہ شیڈول کے مطابق بی بی ایل میں شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ بیش وومنز لیگ کا منفرد آغاز، کرکٹرز ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں ٹوڈ گرینبرگ نے کہا...
     کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور بلوچستان کے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت، ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ صحت لئیق احمد نے نمائش میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ جدید ہیلتھ ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کی بنیاد رکھی گئی۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کے مطابق نجی و سرکاری شعبے کے تعاون سے صحت کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزارتِ صحت...
    وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے، اور وزیرِاعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جائیں گے جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس “ایف آئی آئی ” میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’خوشحالی کی کنجی، ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘ رکھا گیا ہے، جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہوں گے۔ دورے کے دوران شہباز شریف سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کے دورے پر ریاض جائیں گے۔ وہ وہاں منعقد ہونے والی نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس (FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر وزرا بھی شامل ہوں گے۔ ????PR No.3️⃣1️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Curtain Raiser: Prime Minister’s visit to the Kingdom of Saudi Arabia ????⬇️https://t.co/cyB1RKdOMG pic.twitter.com/9w13YS122R — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 26, 2025 اس عالمی سطح کی کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ رواں برس کا موضوع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کے لیے کل ریاض جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرے گا، وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سینئر وزرا شامل ہیں۔ ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے نویں ایڈیشن کا موضوع ’خوشحالی کی کُنجی: ترقی کی نئی راہوں کو کھولنا‘ ہے جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شرکت کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بینکاک (مانیٹرگن ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگکورن کی والدہ اور سابق ملکہ سرکت جو 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، تھائی شاہی خاندان کے تمام ارکان ایک سالہ قومی سوگ منائیں گے۔ ملکہ سرکت اپنے زمانے میں فیشن اور وقار کی علامت سمجھی جاتی تھیں،انہیں قوم کی ماں کے طور پر جانا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کی سالگرہ 12 اگست کو تھائی لینڈ میں ’مدرز ڈے‘ کے طور پر منائی جاتی ہے۔ شاہی محل کے مطابق بادشاہ مہا وجیرا لونگکورن نے ہدایت دی ہے کہ ملکہ سرکت کی آخری رسومات شاہی اہتمام سے ادا کی جائیں۔ان کی میت بینکاک کے گرینڈ پیلس کے دست تھرون ہال میں رکھی جائے گی...
    پاکستان اور قازقستان کی افواج کے مابین انسدادِ دہشتگردی کے مشترکہ مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان قازقستان افواج کی مشترکہ مشق ’دوستاریم-5‘ چراٹ میں جاری 2 ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ تھے، جبکہ قازقستان کے سفیر اور ڈیفنس اٹیچی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ مشترکہ مشق کا مقصد انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز سے...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 113ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 800روپے کے اضافے سے 4لاکھ 33ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 543روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 795روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 57روپے کے اضافے سے 5ہزار 124روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 49روپے کے اضافے سے 4ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔
    بھارت کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم کی 2 کھلاڑی جمعرات کی صبح ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں جب ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھو کر فرار ہوگیا۔ ???? INDIA NOT SAFE EVEN FOR WOMEN ATHLETES..!! – Two Australian players were allegedly molested in Indore while walking from their hotel to a café. ( NDTV ) pic.twitter.com/CZInMwkFDe — junaiz...
    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل میں شرکت کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلات گزشتہ ہفتے ہی طے پا گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم ٹوڈ گرین برگ کے مطابق ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں، اور ہم انہیں اس سیزن میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
    کامونکی (نمائندہ خصوصی) مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر گجر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مرحوم کی نمازجنازہ میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ماڑی ٹھاکراں کے قبرستان میں سْپردِخاک کردیا گیا۔ ایس پی عدیل اکبر کے جسدخاکی کو پولیس کی جانب سے سلامی پیش کرنے کے بعد قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے کہا ایس پی عدیل اکبر کی وفات محکمہ پولیس کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ افسوناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین ڈی آئی جیز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے جنہیں جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے...
    کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ٹریفک نظام کو مکمل طور پر جدید خطوط پر مرتب کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور اہلِ کراچی اس وقت بنا چالان کے سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے مزے لے رہے ہیں، لیکن 28 اکتوبر سے یہ سلسلہ نہ صرف ختم ہو جائے گا بلکہ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے لیے نئے چیلنجز شروع ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟ کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کو سنبھالنا کوئی آسان کام نہیں، پھر جہاں رانگ وے ڈرائیونگ کرنا عام ہو، ہیلمٹ کو اتنا ضروری نہ سمجھا جاتا ہو، پریشر...
    قبل فاکس نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے جدید ترین طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جرالڈ آر۔ فورڈ کو کارائیب اور مغربی نصف کرے کی سمت روانہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر نکولاس مادورو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں امریکہ کے حالیہ فوجی اقدامات کو نفسیاتی جنگ اور استعماری تجاوز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک "کبھی بھی واشنگٹن کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔" مادورو نے کہا کہ امریکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے وینزویلا کے خلاف مسلسل اور منظم نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوامی حوصلے کو توڑا جا سکے، مگر ونزوئلائی قوم بیدار، باخبر اور اپنی آزادی کے دفاع کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
     پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی نے بگ بیش لیگ کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نےچند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔ بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔ شاداب خان ، محمد رضوان ، حسن...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوام کے پاس جانے اور عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا باقاعدہ آغاز آج ضلع چارسدہ سے کیا جا رہا ہے۔ ضلع چارسدہ کے علاقے رجڑ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ 2 دنوں سے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی نگرانی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے روٹ پر صفائی بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، سہیل آفریدی آج دوپہر 3 بجے چارسدہ کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ’وزیراعلیٰ کا دورہ سیاسی ہے‘ چارسدہ کے رہائشی سہیل آفریدی کے دورے اور جلسے سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید وہ ترقیاتی...
    وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 514 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔ جولائی تا ستمبر پچھلے سال کے مقابلے 150 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ قرضہ ملا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 364 ارب روپے قرض حاصل ہوا تھا۔ دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، تین ماہ میں ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی، نان...
    داعش خراسان اس وقت جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: داعش سے منسلک گروہ کا کانگو میں چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک یہ تنظیم داعش کے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہے اور افغانستان، پاکستان، ایران، تاجکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں میں اپنی جڑیں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے سرحد پار دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد داعش خراسان نے مشرقی افغانستان میں اپنے ٹھکانے مضبوط کیے ہیں اور افغان حکومت کے لیے ایک بڑا داخلی سلامتی کا چیلنج بن چکی ہے۔ پاکستان میں یہ گروہ مذہبی مقامات، سیکیورٹی فورسز اور اقلیتوں پر مہلک حملے کر...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، فیڈریشن کے مطابق موجودہ سیاسی حالات اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ فیڈریشن نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متبادل تجویز بھی دی ہے کہ ٹیم کے میچز کسی غیر جانب دار مقام پر کھیلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت جا کر کھیلنا...
    کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
    سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے ساتھی اداکارہ صائمہ قریشی کے اس بیان پر جو انہوں نے دیا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ثانیہ کا کہنا ہے کہ مردوں کی کمائی میں بھی برکت نہیں ہوتی اور ان کے پیسے بھی اکثر ضائع ہو جاتے ہیں۔ صائمہ قریشی نے ستمبر 2025 میں دوبارہ کہا تھا کہ عورت کا کام کمائی کرنا نہیں ہے اور عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ اس پر ثانیہ سعید نے ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں کہا کہ پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ صائمہ قریشی کے نزدیک “برکت” کا کیا مطلب ہے۔ ثانیہ کے مطابق عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کا دعویٰ درست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوٹیوب نے ان صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو شارٹس ویڈیوز دیکھتے ہوئے وقت کا اندازہ کھو بیٹھتے ہیں۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص صرف ایک ویڈیو دیکھنے کے ارادے سے ایپ کھولتا ہے، مگر پھر گھنٹوں اسکرولنگ میں مصروف رہتا ہے۔اسی عادت پر قابو پانے کے لیے یوٹیوب نے “ٹائمر” نامی فیچر شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارف روزانہ شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے لیے مخصوص وقت مقرر کرسکتا ہے۔ طے شدہ وقت مکمل ہونے پر ایک پاپ اپ نوٹیفکیشن ظاہر ہوگا جو صارف کو شارٹس فیڈ بند کرنے کی یاد دہانی کرائے گا۔اگرچہ صارف چاہے تو اس نوٹیفکیشن کو نظرانداز کرکے ویڈیوز دیکھتا رہے، لیکن اسے یہ احساس ضرور ہوگا کہ وہ...
    سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 115ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 33ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 001روپے گھٹ کر 3لاکھ 71ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ سے متعلق دوسری ٹراپیکل سائیکلون (ٹی سی) واچ الرٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ موسمی دباؤ بتدریج سست رفتاری کے ساتھ شمال اور شمال مشرقی سمت میں منتقل ہوا ہے۔ تازہ ترین مشاہدات کے مطابق یہ سسٹم اس وقت کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1690 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، جب کہ بھارت کے علاقے لکش دیپ کے مغرب اور جنوب مغرب میں تقریباً 570 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، ابتدائی ماڈلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ مزید شمال مشرقی سمت میں بڑھنے کا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کرتے ہوئے ٹرمینیشن کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی پالیسیوں پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جسے بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، ملتان سلطانز کو باقاعدہ سسپنشن اور ٹرمینیشن وارننگ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا، تو بورڈ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کا عمل شروع...
    اسلام آباد (خبر نگار) 151 ویں انٹرپارلیمنٹری یونین اسمبلی جنیوا میں جاری ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے مختلف اہم اجلاسوں اور فورمز میں شرکت کی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، نے خواتین اراکینِ پارلیمان کے فورم میں قیادت میں تبدیلی: صنفی مساوات کے نئے چیلنجز پر قابو پانا کے عنوان سے منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قیادت کو طاقت اور مراعات کے بجائے خدمت، ہمدردی اور مقصد کی علامت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلبے سے وقار اور اختیار سے خدمت کی طرف سفر کرنا ہو گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک  نے غیر قانونی...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گاڑیاں واپس کرنے کے بعد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے خیبرپختونخوا کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں جن کے ماڈلز 15 سال پرانے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاق وزیر محسن نقوی کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو تین بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی تھیں، بلٹ پروف گاڑیاں وفاق کے زیر استعمال نہیں بلکہ بین الاقوامی ادارے یو این کے زیراستعمال رہی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کا عمل لوکل نہیں امپورٹڈ ہے اور ان گاڑیوں کے ماڈلز تقریباً 15 سال پرانے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ماضی میں بین اقوامی ادارے سے وفاق کو ملنے...
    سٹی42: غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے سے عام پاکستانیوں کی لاٹری لگ گئی۔ جن عام شہریوں کو اس انہونی کا پتہ چل چکا ہے، وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے اور سہانے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجانے لگے ہیں۔ غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کے نتیجہ میں بہت سی اچھی چیزیں ہو رہی ہیں، سب سے اچھی تبدیلی یہ ہوئی کہ پراپرٹی کی قیمت آسمان پر چڑھی ہوئی قیمتیں کم ہو کر عام پاکستانیوں کی پہنچ مین آ گئی ہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے  کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 111 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 216 ارکان نے کم از کم ایک نشست سے غیر حاضری اختیار کی۔ ان میں سے صرف 50 ارکان نے رخصت کی درخواست دی، جب کہ 166 بغیر اجازت غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اجلاس کے دوران خالی رہا۔ مزید پڑھیں:پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیسا رہا؟فافن نے رپورٹ جاری کردی فافن کا کہنا ہے کہ چار وفاقی وزراء اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش کے منتظمین کے مطابق اس بار ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور صحت کے شعبے سے وابستہ ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں...
    سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (NCVC) نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی اجلاس کنٹری لیڈ انیشی ایٹو آن فاریسٹ فائر پریپیئرڈنس اینڈ انوویٹو ٹیکنالوجیز (CLI-FFPIT) میں شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے فاریسٹ فورم سیکریٹریٹ کے تعاون سے 20 سے 22 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوا۔ یہ 2 سالہ بین الاقوامی منصوبہ جنگلاتی آگ سے نمٹنے کی تیاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پائیدار جنگلاتی انتظام کے لیے تجربات اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ سطح مکالمے اور تھیمیٹک سیشنز شامل تھے جن میں عالمی تجربات، بہترین طریقہ کار اور جنگلاتی آگ کے انتظام سے متعلق عملی اقدامات کا جائزہ پیش...